۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا آصف رضا

حوزہ/ اگر طلبہ علوم آل محمد کی نشرو اشاعت میں زندگی گزار دیں ۔ کربلائی تحریک کا عام کریں ۔ مقصد کربلا پر اگر آپ کی نگاہ کامل ہو اور آپ کا مقصد تعلیم اور علوم آل محمد کی تشہیر ہو تو یہی مشن انقلاب پیدا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کی مجلس چہلم ناظمیہ عربی کالج ،وکٹوریہ اسٹریٹ ، لکھنؤ میں منعقد ہوئی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا ۔ شعرائے کرام نے اپنے مخصوص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا بالخصوص جناب وقار سلطانپوری نے اپنا کلام پیش کیا۔مجلس سے قبل مولانا مرتضی حسین پاوری لکھنؤ، مولانا ظہیر عباس ،لکھنؤ ، مولانا شباب نقوی تعزیتی کلمات پیش کیا ۔ اس کے علا وہ مولانا سید فرید الحسن صاحب قبلہ کلمات تشکر پیش کیا ۔

مولانا سید نسیم رضا معروف آصف رضا صاحب قبلہ نمائندہ دفترآیت اللہ الحکیم طاب ثراہ کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر طلبہ علوم آل محمد کی نشرو اشاعت میں زندگی گزار دیں ۔ کربلائی تحریک کا عام کریں ۔ مقصد کربلا پر اگر آپ کی نگاہ کامل ہو اور آپ کا مقصد تعلیم اور علوم آل محمد کی تشہیر ہو تو یہی مشن انقلاب پیدا کرتا ہے۔شخصی وجود کو ختم کرکے خود کو لوگوں کے لیے وقف کر دیں۔اپنے وجود کو عمل صالح سے آراستہ کریں ۔اپنا وجود کربلائی اور غدیری بنالیں۔ہمارے آل محمد کی سیرت یہی رہی ہے ،ہمارے مراجع کی سیرت یہی رہی ہے ۔ طلبہ آپ کی بھی سیرت ایسی ہونا چاہے۔

مولانا سید نسیم رضا معروف آصف رضا نے طلبہ کی توجہ علم کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ہم جو لڑائی آج تک لڑ رہے ہیںوہ دولت کے بل پہ نہیں تخت و تاج کے چاہت میں نہیں بلکہ ہم غدیری اور کربلائی افکار کو عنوان بنا کر نیزکر دارو عمل کی بنا پر ہم لڑائی لڑرہے ہیں جہاں الٰہی رنگ و روپ ہے ۔ یہ جو الگ الگ چہرے بنائے ہیں یہ وہ عظیم علماء ہیں یہ آیت اللہ سیستانی ہیں یہ آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم ہیں ، یہ آیت اللہ شیخ صدوق ہیں لیکن ان سبھی چہروں کو قبیلے میں تقسیم نہیں کیا ہم نے سرحدوں میں نہیں بانٹا۔ ان چہروں کو صرف پہنچان کے لیے رکھا ہے مگر ہمارا مقصد ایک ہے ہمارا مشن ایک وہ یہ ہے کہ اسلام کی خدمت ، دین کی خدمت علوم آل محمد کی نشر و اشاعت ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .